مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے شام کے صوبہ دیرالزور میں " الاسد" اسپتال سے داعش دہشت گردوں کا قبضہ ختم کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضہ سے اسپتال آزاد کرالیا ہے۔ اس کارروائی میں یرغمال بنائے گئے اسپتال کے عملے اور دیگر سویلین کوبھی آزاد کرالیا گیا ہے۔ ادھر جبل الثردی کے علاقہ میں وہابی دہشت گردوں اور شامی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
شامی فورسز نے شام کے صوبہ دیرالزور میں " الاسد" اسپتال سے داعش دہشت گردوں کا قبضہ ختم کردیا ہے۔
News ID 1864016
آپ کا تبصرہ